اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج پیر کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے خواجہ پورہ ربن گاؤں کو محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی۔
اس تلاشی کے دوران ہی طرفین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جس میں ابھی تک دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
جاری تصادم میں ہندوستانی فورسز کے نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔